شہروں میں لاک ڈائون

پنجاب کے 7شہروں میں جزوی لاک ڈائون لگایاجارہاہے،عثمان بزدار

Spread the love

شہروں میں لاک ڈائون

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا

کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد جمعرات (یکم اپریل)سے پنجاب کے 7شہروں

میںجزوی لاک ڈائون لگایاجارہاہے، جزوی لاک ڈاون والے شہروں میں کوروناکیسز12فیصدسے زیادہ

ہیں،10لاکھ ویکسین کی خوراکوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردئییہیں۔جمعرات کولاہور میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے

لیے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 126سینٹرز ہیں، مزید

ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے

دوران 64اموات ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7ایسے شہر ہیں جہاں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12فیصد سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں

میں جزوی لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے شروع ہوگا۔عثمان بزدار

نے کہا کہ لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں، وزیر اعلی پنجاب

نے زور دیا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے

کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن کی طلب میں 7فیصد اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں عثمان بزدار

نے کہا کہ 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوارکیں خود خریدیں گے اور اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے

مختص کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین مل رہی ہے،

کوشش ہے کہ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی تیز کریں۔وزیر اعلیٰ نے

کہا کہ خریدی گئی ویکسین سے متعلق حکومت پنجاب اس کو لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے

کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 4-3لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

شہروں میں لاک ڈائون

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply