79

شہرت راتوں رات نہیں مل جاتی،محنت درکار ہوتی ہے،لائبہ خان

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبروماڈل واداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شہرت

اورکامیابی راتوں رات نہیں مل جاتی اس کے لئے بہت زیادہ محنت درکارہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں

لائبہ نے کہا کہ ان دنوں بہت سی فلموں میں آئٹم سونگزکررہی ہوں،اور بہت سے پروجیکٹس ابھی

زیرتکمیل بھی ہیں،لائبہ خان نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں سب اپنے کام سے مخلص ہوکر کام کرنے

میں لگے ہیں جبھی تو ہمارے کام کو پاکستان سے باہربھی پسند کیا جارہا ہے، اور دن بہ دن ہماری

فلموں کے معیار میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں اور لوگ کل سے زیادہ آج اپنے

کام پر مکمل توجہ دے رہے ہیں،لائبہ خان نے کہا کہ پاکستان سے باہرشائقین فلم کی ڈیمانڈ پر پورا

اترنا بھی ضروری ہے ، جس کا خیال ہر شخص رکھ رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہمارے

پروڈکشن ہاؤس سے لیکر ہدایتکار اور ہر فرد اپنے کام سے مخلص ہوکر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا

کہ سفارش کسی ٹیلنٹ کا نام نہیں ہوتا اور کام کرنے کیلئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے،آگے وہی

لوگ بڑھتے ہیں جن میں کچھ کر دکھانے کی فنی صلاحیتیں موجود ہوں۔لائبہ خان نے کہا کہ اﷲ کا

شکر ہے سب سے پیار ملا سیکھنے کو ملا اپنے سینئرز کا احترام کرتی ہوں اور ان سے کچھ نہ کچھ

سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں تاکہ میرے کام میں مزید خوبصورتی پیدا ہو،انہوں نے کہا کہ

اچھے برے لوگ تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں آپ کا اچھا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے،شوبز میں

کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیئے۔

Leave a Reply