0

شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

Spread the love

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی جانب سے شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس ہری پور میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور ک کے عہدیداران نے ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کےساتھ میٹنگ کے دوران شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے پرائیویٹ اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان کیا اور سکول و کالجوں کی سیکورٹی انتظامات، بچوں کو لانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ، گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پن کے عہدیداران نے میٹنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہمیں خوشی ہوئی ہے ہری پور پولیس ہمارے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے دیر پا اقدامات کررہی ہے۔

Leave a Reply