شہدائے سانحہ آرمی پبلک سکول کی چوتھی برسی ، ملک بھر میں سوگ کا سماں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آرمی پبلک سکول پشاورمیں دہشت گرد حملے کوگزشتہ روز چار برس بیت گئے،شہداء کی چوتھی برسی پر ہر آنکھ اشکبارنظر آئی ، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ،مساجد میں قرآن خوانی،مانسہرہ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا سے اظہار یک جہتی کیلئے مقامی نوجوانوں نے 55 میٹر طویل قومی پرچم تیار کر کے ریلی نکالی، مسیحی برادری نے بھی اپنی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا ،صدر مملکت ،وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، آرمی چیف، وفاقی وزرائ ،وزرائے اعلیٰ ،گورنرز اور ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے پیغامات جاری کئے .شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے مرکزی دعائیہ تقریب جس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی،میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، اے این پی کے جنرل سیکرٹری افتخار حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ کور کمانڈر پشاور اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے شہدا کو سلامی بھی پیش کی۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس موقع پرکہا آرمی پبلک سکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں نوعمر بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیا اور پوری قوم اور اداروں کودہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے متحد کر دیا،

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply