الیکٹرانک ووٹنگ مسترد

شہباز، فضل الرحمن میں ملاقات، حکومت کے خلاف مارچ پر اتفاق

Spread the love

شہباز فضل الرحمن ملاقات

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم

مولانا فضل الرحمن نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا،شہبازشریف نے کہا فوری الیکشن

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہیں، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہر صو ر ت مارچ

کرنا ہوگا،کمرتوڑ مہنگائی ہے،لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں،جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا

مودی نے ہماری فوج کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موو منٹ کے صدر مولانا فضل الر حمن

نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کے گھر پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی

صورتحال، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹے و

چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈینگی سے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں لوگوں کو بیڈ نہیں

مل رہے، لیکن حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ

ہے ملک میں فی الفور شفا ف انتخابات کروائے جائیں، یہی ایک راستہ ہے ملک کو ترقی کی منزل

کی طرف لے جانے کا، اگرچہ یہ منزل آسان نہیں اور بہت محنت کرنی ہوگی، تب جاکر 2018 سے

پہلے کی صورتحال پر آئیں گے، اس منزل کی بنیادی سیڑھی شفاف الیکشن ہے، جس پر میں اور

مولانا متفق ہیں، حکومت اور مہنگا ئی کیخلاف مارچ ہرصورت کرنا ہوگا، حکومت کا محاسبہ کرنا

ہوگا، مودی نے فوج کے وقار کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکا، جو عمران خان نے نازک معا ملات کو

ہینڈل کرکے پہنچایا، وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم

اپنے اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا

تاریخی اجتماع ہوگا، ہر شخص اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتا ہے، ملک میں فوری انتخابات

ضروری ہیں، سرکاری ملازمین کی برطرفیوں پر ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں، کسان،مزدورسمیت ہرطبقہ

پریشان ہے، عوام پر قہر بن کر حکومت مسلط ہے، حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی

ہے۔ ہر طبقہ اس وقت مشکل حالات میں ہے، ہر غریب آدمی آج اشیائے ضروریہ خریدنے کی پوزیشن

میں نہیں رہا۔ تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں، ہم پورے ملک، اداروں اور عوام کو رو رہے ہیں، فوج

جسے ہم طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، گزشتہ چند روز سے جو خبریں چل رہی ہیں، یونٹی آف کمانڈ کے

حوالے سے ساری قوم دیکھ رہی ہے، یونٹی آف کمانڈ کے ادارے کا کیا حشر کردیا گیا ہے، ہم اس

ادارے کو ملکی دفاع کیلئے منظم اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، اس صورتحال میں مل کر ہم نے آگے

بڑھنا ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا،جس میں

مولانا کے کھانے میں مٹن بریانی، مٹن قورمہ، پالک گوشت، آلو مٹر شامل تھے، کھانے کی میز پر

روغنی نان، روٹی، دیسی مرغی مٹن چکن، بار بی کیو، گرل فش، کشمیری دال چاول ،ریشمی

کباب،یخنی پلاؤ بھی شامل تھے۔

شہباز فضل الرحمن ملاقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply