ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کا احتجاج سے توجہ ہٹانا، شہبازشریف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک )
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بلاجواز بھارتی فائرنگ اور لنڈی کوتل میں کنڈاوسرکے قریب دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں کی شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے-
مزید پڑھیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی- ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے-

انکا مزید کہنا تھا پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے ہمارے جوانوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے- شہید لانس نائک علی تقدیر علی اورکزئی کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں- ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر پوری قوم کو فخر ہے- انکی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
شہباز شریف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply