شہباز شریف کا جیل میں طبی معا ئنہ، تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا معا ئنہ کیا گیا جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیدیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لئے جس کے بعد شہباز شریف کے تمام رپورٹس نارمل قرار دی گئی جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4رکنی ٹیم کے سربراہ تھے ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی جس کے بعد آج ہونیوالے طبی معائنے میں شہباز شریف کی رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply