ڈیلی میل کا اعتراف

شہباز شریف کا ڈیلی میل کیخلاف کیس، اخبار کے وکلاء نے مزید وقت مانگ لیا

Spread the love

شہباز شریف ڈیلی میل

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور علی عمران یوسف

کے برطانوی اخبار کیخلاف لندن کی عدالت میں کیس میں ڈیلی میل کے وکلا ء نے جواب جمع

کروانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ڈیلی میل کو دفاعی جواب مارچ 2021ء کے آخر تک جمع کروانا

تھا۔سنگین الزامات عائد کیے جانے پر شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے اخبار پر ہتک عزت کا

مقدمہ کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اخبار کے وکلا نے مزید وقت کے حصول کیلئے کچھ عرصہ

قبل فریقین سے رابطہ کیا تھا،علی عمران یوسف کے وکلا نے اخبار کی جانب سے تاخیری حربے

استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ، جبکہ ڈیلی میل کے وکلاء کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی

پابندیوں کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے پاکستان سے شواہد اکٹھے کرنے میں مشکلات

ہیں۔ ہائی کورٹ نے جنوری میں مقدمہ کی ابتدائی سماعت میں مضمون کے معنی کے سلسلے میں

اخبار کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔جسٹس سر میتھیو نے مضمون کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے اخبار سے

تمام الزامات کے ثبوت طلب کیے تھے۔سنگین الزامات عائد کیے جانے پر شہباز شریف اور علی

عمران یوسف نے اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔اخبار میں ڈیوڈ روز کے مضمون میں شہبا ز

شریف، ان کے داماد پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

شہباز شریف ڈیلی میل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply