شہباز شریف نے کہا اجلاس میں عمران آئے تو میں نہیں آئونگا،فواد چوہدری

Spread the love

شہباز شریف نے کہا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ

اعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آ رہے تھے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیغام گیا کہ وزیرِ اعظم آئیں گے تو وہ نہیں آئیں گے۔نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا اور

کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات

ہوں۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید ا?گئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے

گا، طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور غنی حکومت میں

مذاکرات ہوں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سر زمین

ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے، کوشش ہے طالبان اور افغان حکومت میں کشیدگی کم ہو۔انہوں نے کہا

کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں

پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور

شہباز شریف نے ساری بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر بجلی کا سسٹم بیٹھ

جاتا ہے، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ مزید 3 دن اور رہے

گی، اس وقت بجلی کی پروڈکشن کرنے والے پلانٹ کام نہیں کر رہے، تربیلا ڈیم میں اگلے 3 دن میں

پانی آ جائے گا، 2 مزید یونٹس کام کرنا شروع کر دیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی

جی آئی ایس آئی سمیت عسکری قیادت نے بات توجہ سے سنی، افغانستان اور دیگر معاملات پر پوری

سیاسی قیادت کا نقطہ نظر آیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس عید

سے پہلے ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply