شہباز شریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں، مریم نوازکا ٹویٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ

شہبازشریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں اور مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری

بھی نہیں ہوگی۔اپنی پریس کانفرنس سے پیدا شدہ صورتحال پر مریم نواز نے

وضاحت کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا

ہے کہ شہباز شریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں، میری ذاتی رائے کو اختلا ف بنا

کر پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔مریم نواز کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ

شہبازشریف سے میرے اختلافات کی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،

یہ کوشش تو گزشتہ 30 سال سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میثاق معیشت

کے حوالے سے عوام اور نوازشریف کے چاہنے والوں سے رائے لینا چاہتی ہوں

کہ نواز شریف کو علاج کے لیے عدالتی ریلیف نہیں مل رہا، ایسی صورتحال کے

بعد ہمیں کیا راستہ اپنانا چاہئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply