شہباز شریف سے افغان صدر کی ملاقات ، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کا اظہار

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف

شہبازشریف نے افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے ملاقات کی ،افغان

صدرنے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں افغان صدر

نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ صدر

اشرف غنی نے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محمد

نوازشریف نے خطے کے امن وسلامتی میں اہم کردار ادا کیا ۔ افغان صدر نے

اپوزیشن لیڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف سے 1980ء میں پہلی

ملاقات ہوئی تھی، یہ تعلق آج بھی رواں دواں ہے۔شہباز شریف کا افغان صدر نے

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بے حد شکرگزار ہیں کہ آپ نے انتہائی مصروفیت

کے باوجود ہمیں ملاقات کی دعوت دی۔ شہباز شریف نے کہاکہ افغانستان میں

پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی ہم سب کا خواب ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ

افغان عوام اور پاکستان کے لوگ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے بہت تکالیف

اور مشکلات جھیل چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آمد پر آپ کا خیرمقدم اور

خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آپ کو

افغان صدر ہی نہیں بلکہ اپنا محترم بھائی بھی تصور کرتے ہیں اور آپ کا بے حد

احترام کرتے ہیں۔شہبازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے

نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام افغان صدر کو پہنچایا ۔شہباز شریف نے کہاکہ

وہ آپ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوبصورت یادوں کو نہایت مسرت سے

یاد رکھتے ہیں۔لیگی وفد میں راجہ طفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور

مریم اورنگزیب شامل تھیں ۔

Leave a Reply