Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہباز شریف توہین عدالت

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 5ملزمان کیخلاف

توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ،جس میں کہا گیا ہے شہباز شریف نے غیر

ضروری تقریر کرکے عدالت کا وقت ضائع کیا۔ درخواست میں شہباز شریف،

کاشف مجید، اظہر عباس، محمد اسلم اور محمد عثمان کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایف

آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ سما

عت پر45 منٹ عدالت میں غیر ضروری تقریر کی، شہباز شریف نے کیس کے

حقائق کے برعکس گفتگو کی جس سے عدالتی کارر و ا ئی متاثر ہو ئی ، ملزمان

پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ملزمان کی جانب سے فضول سی

درخواست دیدی گئی،ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ ملزمان کی جانب سے

جان بو جھ کر عدالتی کارروائی میں خلل ڈالا گیا حالانکہ گواہوں اور بینک حکام

کے بیانات کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جاچکی ہیں، شہباز شریف اور دیگر

جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکا و ٹ ڈالنے پر توہین عدالت کی کاروائی

کی جائے۔

شہباز شریف توہین عدالت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: