آزاد کشمیر الیکشن نتائج کیخلاف اعلان احتجاج پر شہباز شریف کا بڑا فیصلہ

آزاد کشمیر الیکشن نتائج کیخلاف اعلان احتجاج پر شہباز شریف کا بڑا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہباز شریف بڑا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ

فاروق حیدر سے آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شکست کے معاملے پر

دھاندلی کے ٹھوس شواہد مانگ لئے ہیں اور کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر

احتجاج اور دھرنے کی طرف جانا بیکار ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے

قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابط

بھی ہوا ہے، جس میں آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی شکست کی وجوہات پر

تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دھاندلی سمیت پارٹی پالیسی اوربیانیے پر بھی بات

چیت کی گئی اور آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

گیا اس حوالے سے بھی جلد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس بھی

متوقع ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کر

کے ایک روز قبل قومی بین الاقوامی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا، ن لیگ

کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈمی وزیراعظم لا کر صوبہ

بنانے کو کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کو پیسے اور فراڈ کا ووٹ

ملا جو کشمیر کی سیاسی روایات پر حملہ ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر

شاہد خاقان عباسی اور راجا فاروق حیدر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ منگل کے روز

پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دھاندلی کا معاملہ الیکشن کے دن

نہیں الیکشن سے پہلے شروع ہو گیا تھا، آزاد کشمیر الیکشن میں امیدوارو ں کو بلا

کر کہا گیا کہ وفاداری بدل لو، دباؤ اور لالچ کے باوجود ہمارے امیدوار کھڑے

رہے، مسلم لیگ ن نے الیکشن میں دوسری جماعتوں سے بڑے جلسے کیے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انکا کہنا تھا انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے، جو دھاندلی

کے معاملات 2018ء کے الیکشن میں ہوئے وہی آج 2021ء میں ہوئے ہیں، آزاد

کشمیر کے سیاسی ماحول اور روایات پر حملہ کیا گیا، جس کا ہمیں خدشہ تھا وہی

بات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں ثالثی کروں گا، جو وزیراعظم نے

ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف کہا تھا، امریکہ اور بھارت سے جو بات کی گئی وہ

مسئلہ کشمیر کے حل سے انحراف ہے، وہی بات سامنے آ گئی۔ آج آزاد کشمیر میں

ڈمی وزیراعظم لا کر صوبہ بنانے کی جو باتیں کی جارہی ہیں، اور جو نیا راستہ

کھولنے کی بات ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، کشمیر کاز کو

کھونے کے مترادف ہے، یہ کشمیری عوام کو قبول نہیں ہے، کسی بھی سیاسی

جماعت سے تعلق رکھنے والا کشمیری اس کو تسلیم نہیں کرے گا، اقتدار میں

ایسے لوگوں کو لایا جارہا ہے جو پیسے کے بل بوتے پر آنا چاہتے ہیں، غیر

نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز کو آگے بڑھائے گی؟ حقیقت میں 25 جولائی

کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے۔

شہباز شریف بڑا فیصلہ ، شہباز شریف بڑا فیصلہ ، شہباز شریف بڑا فیصلہ

Leave a Reply