شہباز شریف کا حکومت، ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

شہباز شریف اپیل دائر

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر

شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ا د ا ر ے (ایف آئی اے) کیخلاف عید کے بعد

توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف عد ا لتی

احکامات کے باوجود بیرونِ ملک جانے سے روکے جانے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں

گے،اس ضمن میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے حوالے

سے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور درخواست کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی قانونی

ٹیم میں شامل مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا شہباز شریف نے علاج

کیلئے لندن جانے سے روکنے پر آ ئند ہ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور ایف آئی

اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت عالیہ کا

واضح حکم موجود تھا اور انہیں لاہور ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہونے سے روکنا توہین عدالت

کے زمر ے میں آتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا شہباز شریف اپنی درخواست کیساتھ

وز را ء اور مشیروں کے عدلیہ مخالف بیا نات بھی تحریری طور پر پیش کریں گے۔ قانونی ٹیم نے

فواد چوہدری اور مرزا شہزاد اکبر کو عدالت کیخلاف بیان دینے پر درخواست میں فریق بنانے پر بھی

غور کیا، مسلم لیگ (ن) پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور وزارت

داخلہ کو ارسال کرچکی تھی، لیگی رہنماؤں نے ذاتی طور پر ایف آئی اے لاہور میں عدالتی احکامات

جمع کروائے جس کے جواب میں ادارے نے ان کیخلاف مداخلت کی درخواست دائر کردی، حکومت

کو عدالتی احکامات نافذ کرنا ہونگے،حکومت شہباز شریف کی روانگی میں تاخیر کرسکتی تھی لیکن

بالآخر انہیں اپنے علاج کیلئے لندن جانا پڑے گا۔

شہباز شریف اپیل دائر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply