0

شہباز شریف اور عثمان بزدار کا واقعی ہی کوئی مقابلہ نہیں ،فیاض الحسن چوہان

Spread the love

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے بجا فرمایا کہ شہباز شریف اور سردار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں ،کہاں شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ جو چودہ معصوم جانوں کا قاتل ، اور کہاں سردار عثمان بزدار جیسا چیف ایگزیکٹوجو غریب اور بے گھر عوام کے لیے شیلٹر ہومز بنا رہا ہے، کہاں پنجاب کو 1200ارب روپے کا مقروض کر دینے والا شہباز شریف، اور کہاں 1200سے زیادہ مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروانے والے سردار عثمان بزدار ۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کا تقابلی جائزہ جائز ہے کیونکہ کہاں وزیر اعلیٰ پنجاب جیسا حلیم الطبع انسان اور کہاں دکھاوے اور چھلاوے کے طور پر پہچانا جانے والا شہباز شریف۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ جس صوبے کو چوہدری پرویزالٰہی 2007ء میں 100 ارب روپے کے منافع پر چھوڑ کر گئے تھے اس صوبہ پنجاب کو شہباز شریف نے سینکڑوں ارب روپے کامقروض کردیا ، شہباز شریف صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کے نا اہل ترین اور بد ترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Leave a Reply