شہباز شریف،مریم نواز کی الگ الگ جناح ہسپتال آمد،نواز شریف کی عیادت

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے گزشتہ روز دوسرے دن بھی جناح ہسپتال آکر انفرادی طور پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی ۔
مریم نواز والد کی عیادت کیلئے الگ سے جناح پہنچیں جبکہ شہباز شریف بھی بھائی نواز شریف کی عیادت کیلئے الگ سے وہاں آئے اور خیریت دریافت کی۔

بعدازاں جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ سے دعاہے نواز شریف صحت یاب ہوں، نوازشریف کا علاج ہورہا ہے اورانہیں علاج کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply