اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے 2 سکیورٹی گارڈ واپس

Spread the love

شہباز سکیورٹی گارڈ واپس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کی فیصلے

کی روشنی میں اہم شخصیات سے سکیورٹی اور پروٹوکول واپس لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی

زد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی آگئے ہیں

جن سے اسلام آباد پولیس نے 2 گارڈ واپس لے لئے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن

لیڈر کے طور پر شہباز شریف کو 3 گارڈز دیئے گئے تھے ایک ان کی رہائش گاہ منسٹرکالونی میں

ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ 2 اس وقت ڈیوٹی پر ہوتے تھے جب شہباز شریف اسلام آباد میں موجود

ہوتے تھے تو دونوں اہلکار ان کی سکیورٹی پر تعینات ہوتے تھے کیونکہ ان کا بطور اپوزیشن لیڈر

عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا اس لئے انہیں یہ سہولت دی گئی تھی ،تاہم وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم

کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے انہیں واپس بلا لیا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید تحفظات کا

اظہار کیا ہے اور اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے وزراء

کے تعینات سکیورٹی گارڈز کی تعداد پہلے ہی کم کر دی گئی تھی۔

شہباز سکیورٹی گارڈ واپس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply