شہباز شریف بیرون ملک روانہ نہ ہوسکے، ایف آئی اے نے قطر روانگی سے روک دیا

Spread the love

شہباز بیرون ملک روانہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوحہ کے راستے برطانیہ جانے

کیلئے پرواز نہ کر سکے۔ ائیر پورٹ سے بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے آف

لوڈ کر دیا۔ شہباز شریف نے بتایا لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دی

ہے۔ عطااﷲ تارڈ نے حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا، مگر مریم اورنگزیب اور

عطااﷲ تارڈ ایف آئی اے حکام کو قائل نہ کرسکے۔ ایف آئی حکام کے روکے جانے کے بعد شہباز

شریف کو آف لوڈ کرنے کا فارم آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔قطر ائیر لائن کی پرواز کیو آر 621 اپنے

مقررہ وقت چار بجکر پچاس منٹ پر لاہور سے دوحہ کیلئے پرواز کرگئی۔ شہباز شریف اور لیگی

قیادت آج قانونی ٹیم سے مشاو ر ت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ترجمان مسلم لیگ نون

مریم اورنگزیب نے کہا ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے، شہباز شریف

کا نام ایک اور لسٹ میں شامل کر دیا، چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، وکلاء

سے مشاورت جاری ہے، عدالت جائیں گے۔لیگی رہنما عطااﷲ تارڑ کا کہنا تھا زلفی بخاری کا نا م

ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب

نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں، یہ سلیکٹڈ حکمران کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں۔لاہو ()

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے

شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے پارٹی

صدر شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت نے

ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے شہباز شریف

کو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت شہباز شریف سے کس قدر خوفزدہ

ہے۔

شہباز بیرون ملک روانہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply