ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا وائرس کے باعث شہادت کی تصدیق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(سپیشل رپورٹر) شہادت کی تصدیق

لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شمس کی کورونا وائرس کے باعث شہادت کی

تصدیق ہوگئی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دو روز قبل متوفی کورونا وباء

سے لڑتے لڑتے میوء ہسپتال میں شہید ہو گیا تھا، جس کی کورونا ٹیسٹ کی

حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،اپوزیشن حیران رہ گئی

رپورٹ آنا باقی تھی، کل شام شہید ہیڈ کانسٹیبل شمس کی کورونا رپورٹ مثبت

آگئی، 40 سالہ شہید ہیڈ کانسٹیبل شمس تھانہ ہر بنس پورہ میں تعینات تھا، جسے

چار یوم قبل علامات ظاہر ہونے پر میئو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا، شہید

شمس سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا،اس حوالے سے سی سی

پی او لاہور کا کہنا تھا شہید ہیڈ کانسٹیبل شمس پنجاب پولیس کا کورونا وائرس کی

وباء سے وفات پانے والا پہلا شہید ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے

شہید کی مراعات اور رتبہ کےلئے درخواست کی جائے گی، جبکہ شہید کے اہل

خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا، انہوں نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو

شمس لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا، ان کا۔مزید کہنا تھا لاہور پولیس

کورونا وباء سے شہریوں کو بچاتے بچاتے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، ہم

شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گیں،

لاہور پولیس کو اپنے شہید کی شہادت پر فخر ہے.

شہادت کی تصدیق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply