شکیل آفریدی دو، ڈاکٹر عافیہ لو، امریکہ کی پاکستان کو درپردہ پیشکش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی کانگرس مین بریڈ شرمین جوعنقریب نئے ایوان نمائندگان جہاں اب ڈیمو کرٹیک پارٹی کی اکثریت ہے جنوبی ایشیا اور بحر الکاہل کے بارے میں سب کمیٹی کے چیئرمین بننے والے ہیں نے پاکستان کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے حالیہ انتخابات آزادتھے نہ شفاف ، انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ کی اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی اسوقت پاکستانی جیل میں بند ہیں ۔ گزشتہ روز’’ساتھ ‘‘ تنظیم جو دہشت گردی کیخلاف اور انسانی حقوق کے حامی جنوبی ایشیا ئی افراد کی تنظیم ہے کی دوروزہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بریڈ شرمین کا مزید کہنا تھا انہوں نے پاکستان میں زبردستی لا پتہ کئے جانیوالے افراد کے بارے میں ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ کی رپورٹ پر پہلے ہی امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سے بات کر چکے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کو خبردار بھی کیا کہ وہ چین کے قرضوں کے جال میں نہ آئے کیونکہ وہ قرضوں کے ذریعے مختلف ممالک کی خود مختاری ختم کرنے کے درپے ہے ، وہ سری لنکا کے بعد اب افریقی ممالک کیساتھ ایسا کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا وہ عنقریب کانگریس میں ایک ایسابل لے کر آئیں گے جو چین کے قرضوں کے جال سے نجا ت کا ایکٹ کہلائے گا جس کے تحت قرضے لینے والے ممالک کو قرضوں سے ڈیفالٹ کرنیکی اجازت مل جائے گی، ایک اور مقرر امریکی سفارتکار مائیلم کا کانفرنس میں کہنا تھا خطے میں پاکستان کا کردار مثبت ہے ،جیسا پہلے کہا جاتا تھا پاکستان اب ویساہے نہ وہ اب ایک ناکام ریاست ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply