شکیرا پر حملہ، کیٹی پرائس گرفتار اور برٹنی اسپیئرز ہوئی آزاد

شکیرا پر حملہ، کیٹی پرائس گرفتار اور برٹنی اسپیئرز ہوئی آزاد

Spread the love

بارسلونا، لاس ایجنلس (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شکیرا پر حملہ

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا پر بارسلونا کے ایک پارک میں جنگلی

سوروں نے حملہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ

بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک

سے 2 جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کیا، خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ

رہے۔ 44 سالہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ جنگلی سُور ان پر حملہ کرنے کے بعد

ان کا بیگ لے کر جنگل میں لے گئے، جبکہ بیگ میں میرا موبائل فون بھی تھا،

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا انہوں نے سب کچھ خراب کر دیا۔

=-،-= بالی ووڈ اکارہ شراب پی کر گاڑی چلاتے دھر لی گئی

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کو کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے

جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ کیٹی

پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے اور اس کی سبب پیش آنے والے حادثے

کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شراب

کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھیں جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو

ہو کر الٹ گئی اور اس حادثے میں اداکارہ زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر

ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 43 سالہ کیٹی پرائس نے قانونی حد سے

زیادہ شراب اور دیگر منشیات استعمال کر رکھی تھیں۔

=-،-= پاپ گلوکارہ کے والد کی 13 سالہ” سرپرستی “ ختم

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی

درخواست پر والد جیمز اسپیئرز 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر

حاصل ” سرپرستی ” کو معطل کر دیا۔ جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی

کے قانونی سرپرست تھے اور گلوکارہ انہیں ہٹانے کی خواہاں تھیں۔ برٹنی

اسپیئرز کی خواہش کے باوجود کم از کم 3 مرتبہ عدالت نے ان کے والد کو

سرپرست کے طور پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا، لیکن بعدازاں

خود جیمز اسپیئرز نے سبکدوشی کے لیے رضا مندی ظاہر کردی تھی۔ برٹنی

اسپیئرز کے مطابق جج کی جانب سے والد کو حاصل قانونی ” سرپرستی ” معطل

ہونے پر وہ خوشی سے سرشار ہیں۔

شکیرا پر حملہ ، شکیرا پر حملہ ، شکیرا پر حملہ ، شکیرا پر حملہ

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply