شکتی کپور شردھا شادی

بولی وڈ ولن شکتی کپور بیٹی شردھا کی شادی پر رضامند

Spread the love

شکتی کپور شردھا شادی

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) حال ہی میں بولی وڈ اداکار ورون دھون نے

شادی کی مبارک باد دینے پر فوٹو گرافر روہن شریستھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

ان کے لیے کمنٹس لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں

گے۔فوٹو گرافر روہن شریستھا کی شادی کی توقع ظاہر کرنے کے بعد بھارتی میڈیا

میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ وہ بھی جلد اداکارہ شردھا کپور سے شادی کرنے

جا رہے ہیں۔روہن شریستھا اور شردھا کپور کے درمیان اگرچہ گزشتہ تین سال

سے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے تاحال کھل کر شادی کرنے سے متعلق کوئی بیان

نہیں دیا۔دونوں کی شادی کی خبریں اگرچہ 2019 میں بھی سامنے آئی تھیں تاہم

ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو کمنٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ ان

کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں۔شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی

کی خبریں بھارتی میڈیا میں آنے کے بعد اداکارہ کے والد شکتی کپور نے بھی

خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس کے

لیے تیار ہیں۔شکتی کپور نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ

انہیں بیٹی کی خواہش کا علم نہیں اور وہ بیٹی اور روہن شریستھا کے شادی کے

فیصلے سے بھی ناواقف ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ان کی بیٹی روہن شریستھا یا

کسی اور لڑکے سے بھی شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ راضی ہیں اور شادی کرنا

شردھا کپور کا اپنا فیصلہ ہوگا۔بہتر والد کے طور پر شکتی کپور نے روہن

شریستھا کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اور شردھا کپور بچپن کے دوست ہیں،

تاہم وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں کہ دونوں شادی میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

شکتی کپور نے بتایا کہ وہ روہن شریستھا کے والد کے دوست ہیں جب کہ وہ روہن

شریستھا کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروا چکے ہیں۔شکتی کپور نے بیٹی کی شادی

کی حالیہ خبروں پر تعجب یا غصہ کرنے کے بجائے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی

کے لیے تیار ہیں تو وہ بھی رضامند ہیں، چاہے شادی کے لیے روہن شریستھا ہو یا

کوئی اور لڑکا۔اس سے قبل گزشتہ برس شکتی کپور نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے

کہ ان کی بیٹی شردھا کپور کم از کم مزید تین سال شادی نہیں کریں گی، کیوں کہ

ان کے مطابق وہ اس وقت بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اگرچہ

اس وقت بھی شردھا کپور مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم بھارتی

میڈیا و سوشل میڈیا میں خبریں کہ وہ ممکنہ طور پر رواں برس شادی کے بندھن

میں بندھ جائیں گی۔

شکتی کپور شردھا شادی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply