205

شکایات نظر انداز ، وزیراعلیٰ پنجاب کاکام اچھا ،حوصلہ افزائی کی جائے ، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے

ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع

کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف (ق) لیگ

سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور

اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم

نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی

وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی سکیموں اور اختیارات کے حوالے سے

شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد

چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ

وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں

اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر کچلاک

کی کلی قاسم کے سلیمان خان کے کارنامے کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل

ہوئے تو وزیراعظم عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔اپنی ٹویٹ میں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو سلیمان خان کی بہادری پر

فخرہے۔

Leave a Reply