donald trump

شٹ ڈاﺅن خاتمہ، صدرٹرمپ کو ایک اور دھچکا، اپوزیشن نے پیشکش مسترد کردی

Spread the love

امریکہ کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شٹ ڈائون کے خاتمے کےلئے پیش کردہ پیشکش کو مسترد کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش کی تھی کہ دستاویزات کے بغیر ملک میں رہنے والے تارکین کو عارضی طور پر تحفظ فر اہم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کےلئے ڈیموکریٹس کو میکسیکو کی سرحد کےساتھ دیوار کی تعمیر کےلئے 5.7 بلین ڈالر کے بل کی منظوری دینا ہوگی۔امریکی صدر نے پیشکش کی کہ بغیر دستاویزات امریکہ آنےوالے مہاجرین، بچوں اور ایسے افراد جنہیں عارضی تحفظ ملنے کا اسٹیٹس حاصل ہے، انہیں تین سال کےلئے قیام کی اجازت ہوگی۔ فریقین کو اس منصوبے کو مان لینا چاہیے اور یہ عقل کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے، تاہم اپو ز یشن جما عت ڈیموکریٹس نے صدر کی پیشکش مسترد کردی۔

Leave a Reply