شوہر کی بےوفائی،سپین کی امیر ترین سپر ماڈل سڑک پرآگئی

Spread the love

سپین کی 80 کی دہائی کی نامور اور امیر ترین سپرماڈل غربت کے باعث سڑک پر آ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماضی میں سالانہ لاکھوں ڈالر کمانے والی 57 سالہ نستاسیا اربانوبارسلونا کی سڑکوں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ماضی کی ٹاپ ماڈل کا کہنا ہے ان کے شوہر کی بے وفائی اور دھوکے نے انہیں پائی پائی کا محتاج کر دیا، انہوں نے اپنی ساری دولت اپنے لالچی اور بے وفا شوہر پر لٹا دی مگر اس نے دولت اور جوانی ختم ہوتے ہی انہیں تنہا چھوڑ دیا۔ نستاسیا اربانو بارسلونا کی سڑکوں پر اپنے بچوں اور دوستوں کی مدد کی منتظر ہیں۔

Leave a Reply