شوہر دل کا بڑا ہو، ریشم، شادی نہیں کرونگی، میرا، اُداس ہوں، زارا اکبر

شوہر دل کا بڑا ہو، ریشم، شادی نہیں کرونگی، میرا، اُداس ہوں، زارا اکبر

Spread the love

لاہور، کراچی ( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شوہر دل کا بڑا

نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے خداتعالی نے مجھے ایسا دل دیا ہے جو ہروقت

سوچتا رہتا ہے کہ لوگوں میں اپنے وسائل، خوشیاں اور پیار بانٹوں، میرے ساتھ

وہی شادی کرے گا جس کا دل اور جگرا بہت بڑا ہو گا۔ جبکہ لالی ووڈ کوئین میرا

نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، مجھے اب ملبوسات و زیورات

کا شوق نہیں رہا، قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی

چاہیے، اداکارہ و پروڈیوسر میرا نے کہا عیدالاضحی پر اگر ان کا 25 لاکھ کا

انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لیں گی دوسری طرف نامور

اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں عید کے تہواروں کا اپنا ہی مزہ ہوتا

ہے، انتہائی نا گزیر مصروفیات کی وجہ سے لندن میں قیام پذیر ہوں اور اپنے وطن

کی بہت یاد آتی ہے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا امیری دل کی ہی ہوتی ہے،

غریب وہ نہیں جس کے جیب میں پیسہ نہیں ہے بلکہ غریب وہ ہے جس کے پاس

پیسہ ہے لیکن اس میں اسے تقسیم کرنے کی ہمت نہیں۔ ریشم نے ایک سوال کے

جواب میں کہا کہ میں نے کبھی اپنی ذات کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں، میرے

ساتھ شادی وہی کرے گا جس کا دل اورجگرا بہت بڑا ہو گا۔ مجھے تھیٹر پر کام

کرنے کا بڑا شوق تھا لیکن بڑی بہن نے تنبیہ کی کہ اگر تھیٹر پر کام کروں گی تو

وہ میری ٹانگیں توڑ دیں گی اور میرے لئے گھر میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

=-،-= مجھے ملبوسات اور زیورات کا شوق نہیں رہا، لالی ووڈ کوئین

لالی ووڈ کوئین میرا نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، مجھے اب

ملبوسات اور زیورات کا شوق نہیں رہا، سادگی بہترین پالیسی ہے، قربانی کے

گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں میرا نے

کہا کہ قربانی کا سارا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم ہونا چاہیے، قربانی کا

ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ہم اپنے گھر کو دیکھیں۔ مجھے کھانا بنانے کا شوق نہیں،

کھانا بنانا میری جاب نہیں اسلئے میں نے کبھی کھانا بنانا نہیں سیکھا۔ میرا نے

شادی کے سوال کے جواب میں کہا میں کبھی شادی نہیں کروں گی، مجھے شادی

کا کوئی شوق نہیں، اس قابل کوئی ہے ہی نہیں جس سے شادی کروں۔ عیدالاضحی

پر اگر انکا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لونگی۔

اور انعامی بانڈ کے بقیہ 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دونگی۔

=-،-= وطن سے دوری پر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، نامور اداکارہ

نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں عید کے تہواروں کا اپنا ہی

مزہ ہوتا ہے، انتہائی نا گزیر مصروفیات کی وجہ سے لندن میں قیام پذیر ہوں اور

اپنے وطن کی بہت یاد آتی ہے۔ زارا اکبر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی

پاکستان میں نہیں ہوں اوراس کی وجہ سے دل بہت دکھی ہوتا ہے لیکن زندہ انسان

کا کہاں کا سفر اورکہاں کا رزق لکھا ہوا ہے وہ نہیں جانتا۔ میں عیدالاضحی پر

اپنے گھروالوں، عزیز وا قارب اور دوستوں کو بہت مس کر رہی ہوں، ایسے تہوار

وں پر جب آپ اپنوں سے دور ہوں توآنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

شوہر دل کا بڑا ، شوہر دل کا بڑا ، شوہر دل کا بڑا ، شوہر دل کا بڑا

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply