عبوری ضمانتوں میں توسیع 0

شوگر ملز سے کوئی تعلق نہ ایک دھیلا اکاؤنٹ میں آیا،،شہباز شریف

Spread the love

شوگر ملز سے تعلق

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) بینکنگ جرائم کورٹ نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے

خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالیاتی کیس کی سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا کہ منجمد

عثمان کا بہت اہم رول ہے اس کیس میں اس نے ضمانت کروا لی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ

محمد عثمان تحقیقات میں کیوں شامل نہیں ہو رہا؟ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اکاؤنٹ ہولڈرز

جن کو پیسے ملے ان کی وارنٹ گرفتاری نہیں ملے،عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان کو ہدایت کرتے

ہیں کہ تحقیقات میں شامل ہوں،کب تک فائنل رپورٹ دیں گے ورنہ آپ کی ٹیم کو شوکاز جاری

کریں گے،آپ جب تک وقت لیں گئے ملزمان کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے،چالان کے لیے آپ کو آخری

موقع دے رہے ہیں،عدالت تمام ملزمان کو آج سے ہی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دیتی ہے۔کیس

کی سماعت کے دوارن میاں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے جب بلائیں

گے آجاؤں گا،شوگر مل میرے والد نے دی جو بچوں کو دے چکا ہوں،اس شوگر مل سے کوئی

تعلق نہیں نہ شیئرہولڈر نہ ڈائریکٹر ہوں،اس مل کا ایک دھیلا اکاؤنٹ میں نہیں آیا،یہ کاروبار میرے

بچوں کا ہے،اربوں روپے کا نقصان میرے بچوں کی ملوں کو ہوا،شہبازشریف نے کہا کہ آپ ثابت

کریں کہ کب کتنے پیسے آئے،یہی کیس نیب میں بھی ہے،عدالت نے کہا کہ تین ہفتوں کا وقت دے

رہے ہیں کام مکمل کریں۔دوسری جانب اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بدتر

ین بحران کا ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا۔ مہنگائی کی قیامت

برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے۔تین سال سے عوام صدموں،

حادثات، پریشانیوں اور تکا لیف میں مبتلا ہیں، حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی

ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے، نوازشریف کے بنا ئے ٹرمینلز کے

ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے۔ ٹرمینلز اور

استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی، اس وقت

ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے۔

شوگر ملز سے تعلق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply