شوگر سکینڈل ،منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت منظور

Spread the love

شوگر سکینڈل منی لانڈرنگ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان

کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 10 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہو ئے انہیں گرفتار نہ

کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کومقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کی

ہدایت کی ہے ،عدالت نے میاں شہباز شر یف اور حمزہ شہباز کو 10 ،10لاکھ روپے کے دومچلکے

بھی جمع کروانے کا حکم دیاہے ،ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے بطور ڈیوٹی جج بینکنگ جرائم

عدالت میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،شہباز شریف

اور حمزہ شہباز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست

گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاکہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ الزام کے تحت بے بنیاد

مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے انہیں 22 جون کو طلبی کا نوٹس بھجوایا

گیا ہے ،منی لانڈرنگ الزامات پر نیب پہلے ہی ریفرنس دائر کر چکا ہے، منی لانڈرنگ الزامات میں نیب

کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کر دی ہے، میاں شہباز شریف اورحمزہ

شہباز کے وکیل امجدپرویز نے عدالت کوبتایا کہ نیب انہی الزامات کے تحت پہلے ہی تحقیقات کر

چکا ہے،ایف آئی اے نے جیل میں بھی شہباز شریف سے اسی مقدمہ کی تحقیقات کی تھیں، وفاقی

حکومت اپنے اختیار کے ناجائز استعمال کی اعلی مثال قائم کر رہی ہے، دوران سماعت میاں شہباز

شریف نے کہا کہ ایف آئی اے کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی

جائے، انہوںنے مزید کہا کہ نہ میں شوگر ملز میں ڈائریکٹر ہوں نہ تنخواہ لیتا ہوں، میرے بچے خود

مختار ہیں، بطور خادم اعلیٰ ایسے فیصلے کئے جس سے نہ صرف میرے بچوں، بڑے بھائیوں اور

لوگوں کی شوگر ملوں کو نقصان پہنچا، 15 روپے فی کلو گرام کے حساب سے اپنے بچوں اور

خاندان کی شوگر ملوں کو سبسڈی دینے سے انکار کی، مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، نیب نے بھی

اسی نوعیت کا کیس بنایا اور یہ کیس بالکل نیب کی کاپی ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی

میں پنجاب کو بھی شوگر ملز کو سبسڈی دینے کا کہا گیا، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد

مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

شوگر سکینڈل منی لانڈرنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply