شوکت ترین نیب اپیلیں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

شوکت ترین نیب اپیلیں

اسلام آباد (جے ٹی این آں لائن نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف نیب

اپیلیں یکم جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا

غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکور ٹ کی

جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کیخلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کیلئے مقرر کرد یں گئیں، نیب

اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سر بر اہی میں 2رکنی بینچ کرے گا،رجسٹرار ہائی کورٹ نے

شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر د ی اور

رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی،شوکت ترین

نے رینٹل پاورمنصوبے اور پیراغائب ریفرنس پر سماعت کی درخواست دی تھی، ریفرنس میں نیب

کی شوکت ترین بریت کیخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت نے شوکت ترین اور پرویزاشرف و

دیگر کی بریت کیخلاف نوٹس جاری کر رکھے ہیں،واضح رہے نیب نے احتساب عدالت کے جون

2020ء کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply