شوٹنگ میں مصروف تھی ، ابھیشک نے شادی کی پیشکش کردی، ایشوریا

Spread the love

بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رنے اپنی شادی کے 11 سال مکمل ہونے کے بعد اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ ایشوریا رائے نے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش ایک ایسے وقت میں کی، جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشک بچن نے انہیں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن اور فلم ہدایت کار آشتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ جن لمحوں میں ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کی، وہ اسی فلم کے گانے ’خواجہ میرے خواجہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نے دلہنوں جیسا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی تو فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے۔ایشوریا رائے نے ہریتھک روشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔

Leave a Reply