شنیرا اکرم وسیم سے ملنے کو بیتاب تو سابق حسینہ عالم سشمیتاسین بے قرار

شنیرا اکرم وسیم سے ملنے کو بیتاب تو سابق حسینہ عالم سشمیتاسین بے قرار

Spread the love

کراچی، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شنیرا اکرم وسیم سشمیتاسین

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا

اکرم نے کہا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر کی علیحدگی کو 7 ماہ ہو گئے ہیں، ان

کے لئے اپنے شوہر وسیم اکرم کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے اور انہیں امید ہے کہ

وہ جلد اپنے شوہر کے ساتھ ہوں گی۔ بالی ووڈ ادا کارہ سابق حسینہ عالم 45 سالہ

سشمیتا سین نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع

ملے گا-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کے

لئے خصوصی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اپنی انسٹا

سٹوری میں شنیرا نے لکھا میں اور وسیم سال 2020ء سے 2021ء تک ایک

دوسرے سے دور ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی دوری کی وجہ سے

ہم دونوں ہی اپنی زندگی سنگل والدین کی طرح گزار رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ

تقریباََ! 7 ماہ ہو گئے ہیں اور ہم دونوں ہی دنیا کے دو مختلف حصوں میں اپنی الگ

الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ اس دوری نے ہمیں

کمزور نہیں بنایا بلکہ ہم دونوں مزید مضبوط اور طاقتور ہو گئے ہیں۔ شنیرا نے

خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا انشاء اللہ! میں اور وسیم بہت جلد ایک ساتھ ہونگے۔

=-،-= امید ہے ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع ملے گا، بالی ووڈ ادا کارہ

بالی ووڈ ادا کارہ سابق حسینہ عالم 45 سالہ سشمیتا سین نے امید ظاہر کی ہے کہ

انہیں ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع ملے گا۔ ماضی میں سشمیتا سین بولی وڈ

کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ملائکا خان کے ہمراہ صوبہ سندھ کے

دارالحکومت کراچی آئیں تھیں، تب انہوں نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سمیت

دیگر اداکاروں سے بھی ملاقات کی تھی۔ عدنان صدیقی نے 2014ء میں سشمیتا

سین کے ساتھ کراچی میں کھچوائی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ

ایک دہائی قبل 4 جون 2004ء کو سشمیتا سین پاکستان آئی تھیں۔ دوبارہ انہوں نے

پاکستان آنے کی خواہش کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ انہیں پاکستان

آنے کا موقع ضرور ملے گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان

آنے کے سوال پر امید ظاہر کی کہ انہیں پڑوسی ملک کا دورہ رکنے کا موقع ملے

گا۔ ایک پاکستانی مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے

اور وہ آنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے مختصر انشاء اللہ کہا۔

شنیرا اکرم وسیم سشمیتاسین

Leave a Reply