سوئنگ کے سلطان کی ملکہ شنیرا اکرم سوشل ڈسٹنس سے تنگ آ گئیں

سوئنگ کے سلطان کی ملکہ شنیرا اکرم سوشل ڈسٹنس سے تنگ آ گئیں

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شنیرا اکرم سوشل ڈسٹنس

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ سابق

آسٹریلین ماڈل شنیرا نے عالمی وباء کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالے فاصلوں سے

تنگ آتے ہوئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ شنیرا اکرم نے اپنے

تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ کرونا وائرس قیمتی

زندگیاں لے رہا ہے، کاروبار خراب کررہا ہے، تعلیمی نظام تباہ کررہا ہے، ذہنی

بیماری میں اضافہ ہورہا ہے، ہماری دنیا کو تقسیم کررہا ہے اور لوگوں کو ان کے

پیاروں سے الگ کررہا ہے۔ میرے شوہر ہماری دیکھ بھال کے لئے اونس بھیج

رہے ہیں لیکن اس وقت میری صرف یہی دعا ہے کہ جلد پوری دنیا سے کرونا

وائرس کا خاتمہ ہوجائے۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں

نہیں چاہتی کہ ہمارے بچے ہر رات اپنے والد کی آواز سننے کے لیے روئیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کے اعداد و شمار

کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 4

ہزار 767 کیسز سامنے آئے، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی

بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔ دوسری

طرف پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے اپنے کئی شہروں میں سمارٹ

لاک ڈاﺅن لگانے کیساتھ ساتھ ہر شہری پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن تک شروع کر دیا ہے جس

میں درجنوں افراد کو حراست میں لینے سمیت ان پر مقدمات تک درج کر دیئے

ہیں-

شنیرا اکرم سوشل ڈسٹنس

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply