شمالی کورین خاتون اول ری سُول کی زندگی کے حیران کن راز

شمالی کورین خاتون اول ری سُول کی زندگی کے حیران کن راز

Spread the love

پیانگ یانگ (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) شمالی کورین خاتون اول

شمالی کوریا کے مرد آہن کم جونگ ان اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے شہرت

رکھتے ہیں مگر انکی اہلیہ خاتون اول ری سول جو ایک نوجوان دو شیزہ ہیں سے

متعلق بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں، لیکن حال ہی میں ان کے بارے میں بڑی

دلچسپ اور حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق شمالی کوریا کی

خاتون اور ری سول کے اثاثوں کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ ان کے پاس

دنیا کے مشہور اور انتہائی مہنگے فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کا وسیع

ذخیرہ ہے۔ وہ انتہائی پرتعیش زندگی گذارتی ہیں۔ وہ مہنگے مشروبات پیتی ہیں۔

پرتعیش لگژری پرائیویٹ ہوائی جہاز استعمال کرتی ہیں۔ ملک کے اندر ان کے کئی

پرتعیش محلات ہیں تاہم وہ اپنے شوہر کی پالیسیوں اور ان کی حدود سے تجاوز

کرنے جیسے اقدامات میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتیں۔

==-== یہ بھی پڑھیں: کم جونگ ان زندہ، صحت بھی پہلے سے بہتر

شمالی کوریا میں ایک طرف مفلوک الحال عوام ہیں جو بدترین غربت، بھوک اور

افلاس سےدوچار ہیں اور دوسری طرف حکمراں خاندان کی لا متناہی عیش و

عشرت کی زندگی ہے۔ خاتون اول کی عیش کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے

کہ ان کے پہناووں میں شانیل جیسے عالمی برانڈ کے ملبوسات شامل ہیں جن میں

سے ایک سوٹ کی قیمت 11 ہزار 200 ڈالر تک ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی

کوریائی خاتون اول کی کلائی پر باندھی گھڑی کی قیمت 84 لاکھ ڈالر ہے۔ سابقہ

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کم جونگ کے ملک میں 17 بیش قیمت محلات ہیں۔ ان

میں سے ہرمحل میں 500 میٹر کا ایک رن وے ہے۔ ان کا اپنا ریلوے سٹیشن اور

اپنی املاک تک رسائی کے لیے ٹنل قائم ہیں۔ کم اور ان کی اہلیہ کو ایک ایسی

لگژری کشتی میں بھی دیکھا گیا جس کی اونچائی 95 فٹ ہے۔

= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شمالی کورین خاتون اول

Leave a Reply