شمالی کوریا کا 5 روز کے دوران دوسری مرتبہ میزائل تجربہ

Spread the love

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار

کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے

مطابق جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے

شمال مغربی سائنو ری بیس سے میزائل فائر کیے جنہوں ںے تقریباً 260 میل کا

فاصلہ طے کیا۔برطانوی میڈیا کا کہناہیکہ یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے

گئے جب امریکی سفیر ایٹمی مذاکرات پر ڈیڈلاک کے خاتمے کی کوششوں کے
لیے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے

جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف نے کہا ہیکہ 2 شارٹ رینج میزائل مشرقی حصے کی

طرف فائر کیے گئے، اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر

تفصیل اکٹھا کی جارہی ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ یہ میزائل

کہاں گرے ۔

Leave a Reply