شمالی وزیرستان میں ایک اور بم دھماکہ ،2جوان شہید،3زخمی

Spread the love

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دہشتگردوں کی

جانب سے سکیورٹی فورسز کونشانہ بنایا گیااور علاقہ بویہ دیگان میں سکیورٹی

فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں گا ڑی میں

سوار سکیورٹی فورسز کے دوجوان شہید اور تین زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں

میں نائب صوبیدار نور محمد اور سپاہی رضا محمد شامل ہیں زخمی اہلکاروں میں

سپاہی صدام، سپاہی وقاص اور سپاہی راحت شامل ہیں ،واقعہ کے بعد سکیورٹی

فورسز کے جوانوں نے شہداء کے جسد خاکی اور زخمی جوانوں کو ہسپتال منتقل

کر کے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply