شمالی وزیرستان میں آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

Spread the love

شمالی وزیرستان میں آپریشن

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران

کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا ۔سکیورٹی فورسز

نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر

انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا

جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے

تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد

رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009ء سے

سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا

برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دورا ن سکیورٹی فورسز

نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد

رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009ء سے

سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا

برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دورا ن سکیورٹی فورسز

نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply