Shoaib-malik-Sania-mirza

شعیب کی شادی کی پیشکش اور ناپسندیدہ عادت سے متعلق ثانیہ مرزا کا انکشاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) شعیب پیشکش ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کے سٹار آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا

نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک نے انہیں اس انداز میں شادی کی پیشکش کی کہ

انہیں منع ہی نہیں کر سکی۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2010ء میں پاکستان

کے سٹار آل راونڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ دونوں کی شادی کس

طرح ہوئی اور شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کس طرح پروپوز کیا، اس بات کا

انکشاف ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

=—= شعیب کی شادی کیلئے پرپوز متاثر کن تھی، انکار نہ کر سکی، ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شعیب ملک نے انہیں جس طرح سے شادی

کیلئے پرپوز کیا تھا وہ اتنا متاثر کن تھا کہ میں انہیں انکار ہی نہیں کر سکی۔ ثانیہ

مرزا نے بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کیساتھ ملاقاتوں کے بعد شعیب

ملک نے مجھے صاف اور سیدھے الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا

چاہتے ہیں، شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں، اگر

تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتا دینا۔ بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ مجھے شعیب

ملک کی اس بات میں سچائی نظر آئی، مجھے لگا کہ شعیب کی باتوں میں کوئی

دکھاوا نہیں، ان کے جذبات سچے تھے جس کا انہوں نے مجھ سے اظہار کر دیا۔

=—= شعیب ملک کی یہی بات پسند آئی وہ دکھاوا نہیں کرتے، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا مجھے شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی

کہ وہ دکھاوا نہیں کرتے، شعیب ملک نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز

نہیں کیا، بلکہ سیدھے انداز میں بات کہہ دی، وہ بہت سادہ انسان ہیں۔ 2010ء میں

جب شادی کی تھی، تب دونوں ممالک میں ان کے مداحوں نے انہیں جم کر ٹرول

کیا تھا۔ آج بھی پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے

نشانے پر آجاتی ہیں لیکن ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی

کو 10 سال ہو چکے ہیں۔

=—= کسی موضوع پر دوران بحث شعیب کا خاموش ہونا ناپسند، ثانیہ مرزا

شعیب ملک کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ عادت سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا نے

جواب دیا کہ ہم دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب کسی

بات پر بحث کر رہے ہوں تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دل و دماغ

میں ہوتا ہے وہ نہیں بولتے، مجھے ان کی اسی بات سے نفرت ہے، میں بہت غصہ

ہو جاتی ہوں اور دل کرتا ہے کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات

بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کر دیتے۔

=—= شعیب میں صبر زیادہ، میں بے صبری، انتظار بالکل ناپسند، ثانیہ مرزا

ثانیہ نے بتایا کہ میں بہت جلد غصہ ہو جاتی ہیں لیکن شعیب ہمیشہ آرام سے بات

کرتے ہیں، جھگڑے کے وقت میں کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی لیکن وہ اپنے

فون میں لگ جاتے ہیں، میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ان

کا کہنا تھا میں جانتی ہوں کہ مجھ میں صبر نام کی کوئی چیز نہیں، میں بہت جلد

پریشان ہو جاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں اور میری یہی

عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

شعیب پیشکش ثانیہ مرزا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply