شعیب نے تنقید نہیں، ذاتی حملے کیے، سرفراز

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4میچز میں معطلی کی سزا کے بعد جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے پر ان کا کہنا تھا میں نے جو غلطی کی اور اس کو تسلیم بھی کیا جس کی سزا مل گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ کہ اس نے معاملہ کو ٹھیک طرح سے سنبھالا ۔ آئی سی سی کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ایک میچ کےلئے جنوبی افریقا میں رکنے سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا، اچھا ہے پاکستان سپر لیگ سے پہلے آرام مل جائے گا۔یاد رہے شعیب اختر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگومیں کہا تھا سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں، میر ی اطلاع کے مطابق ان پر دس میچز کیلئے پابندی عائد کی جارہی تھی اور تین ماہ کےلئے پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔

Leave a Reply