SHOAIB MALIK 74

شعیب ملک نے دھونی اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Spread the love

لاہور( جتن آن لائن سپورٹس نیوز) شعیب ملک ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جہاں پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی وہیں قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے سمیت ایک شاندار ریکارڈ بنانے کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ مزید پڑھیں

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں 17 بار ناٹ آﺅٹ کا اعزاز

شعیب ملک نے اس میچ میں ناقابل شکست 58 رنز بنائے اور اس کیساتھ ہی وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں 17 بار ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ’چیز‘ پسند ہے اور ایسا کہنا غلط بھی نہیں مگر وہ شعیب ملک سے پیچھے ہیں جو ہدف کے تعاقب میں 15 مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ مہندرا سنگھ دھونی بھی اتنی مرتبہ ہی ہدف کے تعاقب میں ناٹ آﺅٹ رہے۔

شعیب ملک ریکارڈ

Leave a Reply