0

شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنا،ورلڈ کپ کھیلنا،حارث رئوف کے اگلے ہدف

Spread the love

دبئی(جے ٹی این آن لائن)لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بالر حارث روف گمنامی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہنچے جو اپنی ایک کہانی رکھتے ہیں۔

2017 میں گجرانوالہ میں لاہور قلندرز کے ہونے والے ٹرائلز کے دوران حارث رف نے اپنی تیز بالنگ سے سب کو حیران کردیا تھا۔

حارث رف کا کہنا تھا انہیں تیز گیند کرنا پسند ہے اورانکی خواہش ہے وہ پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین گیند کروائیں۔

انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت پر نظریں جماتے ہوئے کہا اگر وہ پی ایس ایل میں‌ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو جلد پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حارث رئوف کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک دکان پر کام کرتے ہوئے 250 روپے یومیہ کماتے ہیں،

وہ ٹیپ بال کرکٹ کے مختلف کلبز سے کھیلتے ہوئے مزید کچھ روپے کمالیتے ہیں۔

حارث ر ئوف کہتے ہیں انہیں اپنے گھر ہی سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والد نے ان کی جیتے ہوئے انعامات کو گھر سے باہر پھینک دیا اور انہیں تعلیم پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے رہے۔

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ حارث رف ایک دن شعیب اختر کی کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

لاہور قلندرز کے مالک رانا سمین نے بتایا کہ حارث رف ستمبر 2017 میں گجرانوالہ میں ہونے والے ٹرائلز میں ابھر کر سامنے آئے

انہوں نے جب گیند کروائی تو سپیڈ گن پر اس کی رفتار 92.3 میل فی گھنٹہ تھی، جس پر ہمیں یقین نہ آیا،سمین رانا نے مزید کہا کہ ہم نے اس لڑکے کو ایک مرتبہ پھر بالنگ کرنیکا کہا اور اس مرتبہ پھر یہی نتیجہ سامنے آیا جس نے ہمیں حیران کردیا۔

Leave a Reply