شر یف فیملی کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے،فواد چوہدری

Spread the love

شر یف فیملی جائیداد انکشاف

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے شر یف

فیملی کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہو ا ہے لیکن شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے

انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان

مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں آپ کے ظاہر

اثاثے اس قسم کی جا ئیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟ اسلام

آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنیوالی

اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہو ئی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں

نواز شریف کو گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے.

لاہور،پی ڈی ایم’’ پاکستان بچائو نہیں شر یف بچائو‘‘ تحریک تھی:ڈاکٹر شاہد صد یق

تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم’’ پاکستان بچائو نہیں شر یف

بچائو‘‘ تحریک تھی،مسترد جماعتیں عوام کی ہمدردی حا صل کرنے کیلئے ہر معاملہ پر پوائنٹ

سکورنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے

قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جنگ کرپشن کے

خلاف ہے عمران خان اپنے بیانئے پر قائم ہیں، کرپشن اور کورونا دونوں حکومتی ٹارگٹ پر ہیں جن

سے مکمل چھٹکارا حاصل کرکے ہی حکومت دم لے گی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو دو بارہ فعال

کر نے کی کو شش کرنے والے جتنی مر ضی تحریکیں چلا لیں نہ وہ کڑے احتسا ب سے بچ سکتے

ہیں اورنہ ہی ان کے تحریک کے ذر یعے عمران خان مستعفی ہو نگے۔ نا کامی اور شر مند گی اپوز

یشن جماعتو ں کے لیڈروں کامقدر بن چکی ہے وہ مزید شرمند گی سے بچنے کیلئے ملک اور قوم کی

لو ٹی ہو ئی دو لت واپس کردیں۔

شر یف فیملی جائیداد انکشاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply