new zara meri bhi suno2

شری رام کی جنم بھومی اور اصل ایودھیا نیپال میں ہیں، وزیراعظم کے پی شرما اولی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کھٹمنڈو (جے ٹی این آن لائن نیوز) شری رام جنم بھومی

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بڑا دعویٰ کر کے بھارت کو چکرا

کر رکھ دیا- انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایودھیا دراصل نیپال کے

علاقے بیرگنج میں تھا جہاں شری رام کا جنم ہوا تھا- بھارت کی توسیع پسندی

نے اس علاقے کو ضم کر لیا تھا-

نیپالی وزیرِاعظم کمیونسٹ، بیان چین کا کھیل کھیلنے کے مترادف، بھارت
———————————————————————

نیپالی وزیر اعظم کے اس بیان پر بھارت نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے

کہا ہے کہ نیپالی وزیرِاعظم خود کمیونسٹ ہیں اور اس بیان کی آڑ میں چین کا

کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جائیں تو جائیں کہاں؟ مودی کے دیس کی ستائی بھارتی ناریوں کی دہائی
———————————————————————

عالمی میڈیا کے مطابق نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے تازہ بیان نے بھارتی ہندوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑا دی ہے جس میں انہوں بھارتی ہندوؤں پر ثقافتی توسیع پسندی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا دراصل نیپال کے علاقے بیرگنج میں تھا، جہاں شری رام کا جنم ہوا تھا، یعنی رام جی بھی اصل میں نیپالی ہی تھے۔ انہوں نے یہ بیان دو روز قبل بھانو جینتی کے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔

کے پی شرما کا بھارتی ہندوؤں پر ثقافتی توسیع پسندی کا الزام

بھانوبھکتا کے 206 واں یومِ پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں کے پی شرما نے بھارتی ہندوؤں پر الزام لگایا کہ شری رام کی اصل جائے پیدائش، یعنی اصل ایودھیا نیپال میں تھی لیکن بھارتی ہندوؤں نے ثقافتی توسیع پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش میں جعلی ایودھیا بنا کر اسے دنیا بھر میں مشہور کردیا۔ شری رام کا اتر پردیش سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ ان کی حکومت نیپال میں موجودہ بالمیکی آشرم کے قریب تھی۔

نیپال کی 81.3 فیصد آبادی ہندوؤں پر مشتمل
——————————————————————–

یاد رہے نیپال کی 81.3 فیصد آبادی ہندوؤں پر مشتمل ہے جبکہ حالیہ دنوں میں نیپال اور ہندوستان کے مابین سرحدی تنازعات بھی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ نیپالی وزیراعظم کے اس دعوے پر بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے نیپالی وزیرِاعظم خود کمیونسٹ ہیں اور اس بیان کی آڑ میں چین کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

رامائن کا نیپالی میں ترجمہ کرنیوالے شاعر بھانوبھکتا اچاریہ کا یومِ پیدائش
———————————————————————

واضح رہے رامائن کا سنسکرت سے نیپالی زبان میں ترجمہ کرنے والے نیپالی شاعر بھانوبھکتا اچاریہ کا یومِ پیدائش بھانو جینتی کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 13 جولائی کو بھانوبھکتا کا 206 واں یومِ پیدائش تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شری رام جنم بھومی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply