شریف برادران ڈیل پر تیار، مسئلہ بچوں کی سیاست بچانے کا ہے،صمصام بخاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جنرل رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے دعویٰ کیاہے

کرپشن والے پیسہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دینا چاہتے، میاں

برادران کسی تیسرے کے ذریعے ڈیل کو تیار ہیں، مگر ان کا بنیادی مسئلہ اپنے

بچوں کی سیاست بچانے کا ہے۔لاہورسے جاری بیان میں صمصام بخاری نے کہا

عمران خان کا عزم ہے کرپشن میں کسی کو معافی نہیں ملے گی، جن کے پیسے

نکل رہے ہیں، انہیں اتنے صفر لگا نے نہیں آتے۔ ڈیل کے حوالے سے نواز لیگ

کاٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ماضی کی طرح شہباز شریف نے پھر راہِ

فرار اختیار کر لی ہے، عمران خان سچے ثابت ہوئے، لوٹ مار کرنیوالے ایک ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا یہی تبدیلی ہے کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے

ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دہ ہونا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply