شریف برادران کے سر سے والدہ کا سایہ اٹھ گیا، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

شریف برادران کے سر سے والدہ کا سایہ اٹھ گیا، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن ،لاہور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) شریف برادران والدہ انتقال

قائد مسلم لیگ (ن)، سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) سابق

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں وفات پا گئیں،

شریف برادران کی والدہ کے انتقال کی اطلاع لیگی رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹ کے

ذریعے دی، مریم نواز کو پشاور جلسے میں انکی دادی کے انتقال سے آ گا ہ کیا

گیا۔ مرحومہ اپنے بڑے بیٹے نوازشریف کے ہمراہ لندن میں مقیم اور کچھ عرصے

سے علیل تھیں۔

=—= بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لانے کی تیاریاں جاری

عطا تارڑ کا کہنا تھا انکی شہباز شریف کے لندن میں موجود دوسرے بیٹے سلمان

شہباز سے بات ہوئی جنہوں نے اپنی دادی کی وفات کی تصدیق کی۔ بیگم شمیم

اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جبکہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004ء

میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔ بیگم شمیم اختر کی تدفین لاہور میں شریف فیملی کے

آبائی قبرستان میں ہوگی۔ شریف فیملی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ

ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر لندن میں ادا کی جائیگی اور ان کا جسد خاکی کل

پاکستان کیلئے روانہ کیا جائیگا، تاہم نواز شریف کے میت کیساتھ پاکستان آنے کا

کوئی امکان نہیں کیونکہ وہ خود بھی بیمار ہیں اور ڈاکٹرز نے بھی انہیں سفر سے

منع کر رکھا ہے۔

=—= شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

بیگم شمیم اخترکی میت کیساتھ خاندان کے کون کون افراد جائیں گے؟ اس حوالے

سے مشاورت جاری ہے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے بیگم شمیم اختر کے

انتقال کی وجہ سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کی پیرول پر رہائی

دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی جانب

سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر

رہائی ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ بزدار حکومت جنازے کے وقت اور شریف

خاندان کی جانب سے درخواست کی وصولی کے بعد اس بارے میں فیصلہ کرے

گی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قانونی ٹیم اور عزیز واقارب کو جیل میں ان

سے مشاورت کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات

کے حوالے سے بزدار حکومت کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ حکومت دکھ کی اس

گھڑی میں شریف خاندان کیساتھ ہے۔

=—= مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں سرگرمیاں ملتوی کر دی گئیں

لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مشاورت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے

پیرول کی درخواست کی جائیگی۔ پیرول کی درخواست کا کیا متن ہوگا، یہ مشاورت

کے بعد طے ہو جائیگا۔ کوشش ہے قانون کے تقاضے پورے ہو جائیں، رانا ثناء اللہ

نے تمام پارٹی سرگرمیاں ملتوی کر دیں۔ کل بہاولپور اور 24 نومبر کو مظفرگڑھ

میں ہونیوالے ورکرز کنونش ملتوی کردیئے۔ پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں بھی

نماز جنازہ کی ادائیگی تک ملتوی کردی گئیں ہیں، ماڈل ٹاون پارٹی آفس 180H پہ

نماز جنازہ، آخری رسومات اور تعزیت کیلیے آنیوالے لوگوں کیلئے پارٹی قیادت

موجود ہو گی۔

=—= بیگم شمیم اختر انتقال، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہارافسوس و تعزیت

شریف برادران کی والدہ کی وفات پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم

عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و عسکری قیادت

نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے، ماں کا

اس جہاں میں کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

شریف برادران والدہ انتقال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply