شرح خواندگی بڑھانا ، سکول نا جانیوالے بچوں کو تعلیم دلوانا چیلنج، شفقت محمود
Spread the love

لاہور (جے ٹی این ایجوکیشن نیوز) شرح خواندگی بڑھانا

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے ملک میں سکولوں

سے باہر بچوں کا ہونا، کم شرح خواندگی اور کوویڈ-19 وباء کے دوران تعلیم کا

نقصان، سنگین مسائل میں شامل ہیں، جن کے حل کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں

پر اقدامات کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں جاپان انٹرنیشنل

کارپوریشن ایجنسی ( جائیکا ) کی پہلی جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ

سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں جائیکا کے چیف نمائندگان،

صوبائی سیکرٹریز مینجمنٹ سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا سکول نہ جانیوالے 78 فیصد بچوں کی عمریں 10 تا

16 سال کے درمیان ہیں جنہیں سکولوں میں واپس لانا بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے

جائیکا کے تعلیم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کو سراہا، اور بتایا غیر

رسمی تعلیم صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ غیر رسمی

تعلیم پر بھی توجہ دیں، جس کیلئے ہمیں بہترین رابطوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں

گھر پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے، بڑی عمر کے افراد کو تعلیم دینے، لرننگ لیول

کو کئیر، لرننگ کیلئے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیچرز کی ڈیوٹی پر موجودگی اور

لیکچر کی ما نیٹرنگ کیلئے میکنزم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کوویڈ کے دوران

ٹیلی سکول سسٹم شروع کرنے کیساتھ ، حکومت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

کیساتھ بھی لرننگ ٹی وی چینلز شرو ع کرنے کیلئے کام کیا۔

انہوں نے جائیکا کے وفاقی و صوبائی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کیساتھ کام کو سراہا، اور

کہا حکومت سکولوں سے باہر بچوں کو سکول لانے کیساتھ ساتھ ایک قومی نصاب

کیلئے بھی کام کر رہی ہے، جس سے ملک میں تعلیم کے میدان میں انقلاب آئےگا۔

جو بچے 10 سال کی عمر میں غربت یا کسی اور وجہ سے سکول چھوڑ کر چلے

جاتے ہیں ان کیلئے اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جس میں ان

بچوں کو سکلڈ بیسڈ ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے، تاکہ والدین ان کو ہنر مند بنانے

کیساتھ ساتھ تعلیم بھی فراہم کر سکیں۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی جنرل ایجوکیشن

کا حصہ ہونا چاہئے، ہمیں ریسرچ بیسڈ پالیسی کی ضرورت ہے، جبکہ ہمارے

فیصلے بھی ریسرچ کی بنیاد پر ہونے چاہیں، اسی طرح اسیسمنٹ کے طریقہ کو

بھی از سرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 کے دوران فاصلاتی تعلیم

کی اہمیت میں اضافہ ہوا، حکومت نان فارمل ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے تاکہ

ملک میں تعلیم کے ذریعے آگے ترقی دی جا سکے۔

میٹرک ٹیک، لرننگ پروگرام والدین کی تعلیم پر توجہ مرکوز کروانے کی طرف

بڑا منصوبہ ہے۔ امید ہے جائیکا وفاقی و صوبائی حکومتوں کےساتھ غیر رسمی

تعلیم کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا رہیگا۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی

لٹریسی اور غیر رسمی تعلیم کے اداروں کے نمائندگان نے اپنی کارکردگی پر

روشنی ڈالی، اور تجاویز پیش کیں۔ جوائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم و

پروفیشنل ٹریننگ وسیم امجد چدھڑ نے اس موقع پر جائیکا کے عملی پراجیکٹ کو

بھی بے حد سراہا۔

شرح خواندگی بڑھانا ، شرح خواندگی بڑھانا ، شرح خواندگی بڑھانا

شرح خواندگی بڑھانا ، شرح خواندگی بڑھانا ، شرح خواندگی بڑھانا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: