158

شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ واقعہ کے دو سال بعداپنے جرم کا اعتراف کر لیا

Spread the love

شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ واقعہ کے دو سال بعد اب اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو خط تحریر کیا تھا کہ ان کی پابندی اگست میں ختم ہورہی ہے لہٰذا انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے تاہم پی سی بی نے فوری طور پر ان پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ 2017میں پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرجیل خان اور خالد لطیف سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کردیا تھا جبکہ اسی کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے دبئی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی جہاں ان کے درمیان ایک ڈیل ہوئی تھی۔ اس ڈیل میں مبینہ بک میکر یوسف انور اور کرکٹر ناصرجمشید کے نام سامنے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان پر پانچ الزامات عائد کئے تھے، انہوں نے پانچوں الزامات میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Leave a Reply