شراب و منشیات استعمال کرنیوالے پائلٹس ، فضائی میزبانوں کیخلاف کریک ڈان کا فیصلہ

Spread the love

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے شراب نوشی و منشیات استعمال کرنیوالے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کیخلاف وسیع پیما نے پر کریک ڈان کرنے اور شراب نوشی و منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے پائلٹس اور فضائی میزبانوں خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے، جن افراد کے خون میں نشہ آور اشیا ء کے استعمال کے اثرات پا ئے گئے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو معطل کرنے کیساتھ نوکری سے فارغ کردیا جائیگا ۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے وہ دوران پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت اقدامات کرر ہے ہیں،واضح رہے چند روز قبل پی آئی اے کی پرواز سے قبل ایک فلائٹ اسٹیورڈ کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جس میں الکوحل کے اثرات پائے گئے۔جس کے بعد فضائی میزبان کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا اور ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply