بجلی بحران پر قابو

شدید گرمی میں لوڈ شیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

Spread the love

شدید گرمی لوڈ شیڈنگ

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ

تک پہنچ گیا،شہروں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ تفصیلات

کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر

اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار

میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10

گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد

میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر

4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے،

اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف

علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

شدید گرمی لوڈ شیڈنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply