شدید دھند ،موٹروے بند،جنوبی پنجاب میں بجلی سپلائی معطل

Spread the love

شدید دھند بجلی معطل

لاہور،کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب کے میدانی علاقیان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں

جس کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے

پولیس کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث فیض پور سے درخانہ تک موٹر وے ایم 3 بند کردی

گئی۔ اس کے علاوہ موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد

تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے ۔

ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کاسلسلہ ختم ہوگیا، تاہم کراچی میں 4 یا

5 جنوری کوہلکی بارش کاامکان ہے۔ڈی جی میٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ بارش کا انحصار

بلوچستان میں داخل ہونیوالے سسٹم پر ہوگا، مغرب سے آنیوالی ہوائیں 31 دسمبر سے بلوچستان میں

داخل ہونگی۔ڈی جی میٹ نے کہاکہ کراچی میں دن میں سردی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوگا، جبکہ

رات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شدید دھند بجلی معطل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply