0

شدید برف باری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری

Spread the love

شدید برف باری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت اور بھاری برفباری کے باوجود فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، جوانوں نے شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردار تاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔فوجی حکام نے بتایا شمالی وزیرستان میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ موسم کی شدت سکیورٹی فورسز کو وطن کے دفاع سے غافل نہیں کر سکتی۔

Leave a Reply